امریکی صدر نے پاکستان کیلئے 10کروڑ 10لاکھ ڈالر مانگ لئے، ڈونلڈ لو

11:08 AM, 24 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی اور وسط ایشیا ڈونلڈ لو نے کہا  کہ امریکی صدر نے 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر پاکستان کے لیے امداد کی درخواست کی ہے۔

اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو  امریکی نے ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیشی کے موقع پر بیان میں کہا کہ رقم دہشت گردی کیخلاف جنگ ،اقتصادی اصلاحات ،قرض ادائیگی کیلئے دی جائے گی۔ امریکی امداد سے پاکستان کو اپنی معیشت بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔  پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت پر توجہ مرکو ز ہے۔

ڈونلڈ لو نے کہا کہ  افغانستان میں خواتین اور اقلیتی گروہوں کی صورتحال پر تشویش ہے ۔افغانیوں کو حقوق دینے تک طالبان حکومت سے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے، طالبان حکومت تمام امریکی شہریوں کورہا کرے ۔

مزیدخبریں