کابینہ اجلاس ختم، پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 کے نفاد  پرپابندی کافیصلہ مؤخر

01:19 PM, 24 Jul, 2024

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 کے نفاد  پرپابندی کافیصلہ مؤخر کردیا۔

ذرائع کےمطابق کابینہ اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 کےنفاد کامسئلہ زیرغور نہیں لایاگیا۔معاملہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ  مزید مشاورت کے بعدوفاقی کابینہ میں لایا جائے گا۔

وزیراعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ  کااجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں  بنوں کینٹ پر حملہ ناکام  بنانے پر سکیورٹی فورسز  کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کابینہ  نے  واقعہ میں شہید  سکیورٹی اہلکاروں  کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مفغرت کی۔  وزیراعظم نے دہشت گردی کی لعنت  کیخلاف افواج پاکستان  کی قربانیوں کو بھی  خراج تحسین پیش کیا۔ 


ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 126 ممالک کیلئے ڈیجیٹل ویزا دینے کی منظوری  دیدی،  126 ممالک سے کاروبار ، سیاحت  کیلئے آنے والوں کی ویزا فری انٹرنی ہوگی۔ اس کے لیے وفاقی کابینہ  نے وزارت داخلہ  کی  سمری  منظور کر لی۔

خیال رہے کہ آج کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی پر غور کیا جانا تھا۔


واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا منگل کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں