لاہور:سابق چیف سلیکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے معذرت کر لی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر میں مصباح الحق اور مینجمنٹ کمیٹی برائے پی سی بی ذکاء اشرف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات طویل دیگر تک ہوئی۔
ملاقات کے دوران ذکاء اشرف نے مصباح الحق کو کرکٹ مینجمنٹ کے تمام معاملات سنبھالنے کی آفر کر دی جس پر سابق کپتان نے عہدہ سے معذرت کر لی۔ ذکاء اشرف نے مصباح الحق کو کرکٹ کمیٹی اور ٹیکنیکل کمیٹی کے لئے راضی کرلیا ہے۔
اس موقع پر ذکاء اشرف نے سابق چیف سلیکٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں کرکٹ کمیٹی اور ٹیکنیکل کمیٹی کرکٹ سے متعلق تمام امور پر کام کرے گی۔چاہتے ہیں نئی بننے والی ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ آپ ہوں۔مصباح الحق نے بعد میں ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ کے طور پر کام کرنے کی حامی بھر تے ہوئے تمام ذمہ داریاں بلا معاوضہ انجام دینے کا اعلان کیا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آپ کا مجھے پی سی بی مینجمنٹ میں کام کرنے کی آفر پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ میری مصروفیت بہت زیادہ ہیں اس لئے سی او او کی نوکری نہیں کرسکتا۔ میں ٹیکنکل کمیٹی میں بطور سربراہ کام کرنے کے لئے تیار ہوں جلد ٹیم بناونگا۔