نگران وزیراعظم کے حوالے سے  اسحاق ڈارنے کسی ایسی خواہش کا اظہار نہیں کیا ،یہ قیاس آرائیاں ہیں:خواجہ آصف

نگران وزیراعظم کے حوالے سے  اسحاق ڈارنے کسی ایسی خواہش کا اظہار نہیں کیا ،یہ قیاس آرائیاں ہیں:خواجہ آصف

 اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے  اسحاق ڈارنے کسی ایسی خواہش کا اظہار نہیں کیا نہ ہی ہماری کوئی میٹنگ ہوئی اور نہ ہوئی کوئی ایسی بات ہوئی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف  نے نجی ٹی وی میں بات کرتے ہوئے کہاکہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے  اسحاق ڈارنے کسی ایسی خواہش کا اظہار نہیں کیا نہ ہی ہماری کوئی میٹنگ ہوئی اور نہ ہوئی کوئی ایسی بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا  یہ فیصلہ ہم نے اکیلے نہیں کرنا ہے سب کے ساتھ مل کر کرنا ہے۔یہ قیاس آرائیاں ہیں ۔میں حلفا کہتا ہوں کہ میری اس حوالے سے کسی اپنی پارٹی کے بندے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

  اسحاق ڈار کا شمار لیڈرشپ کے قریب ترین لوگوں میں ہوتا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر اسحاق ڈار نگران وزیر اعظم بنتے ہیں تو پورے پراسس پر سوالیہ نشان آجائے گا۔ میں نہیں سمجھتا کہ جو مسلم لیگ ن کا برینڈڈ ہو وہ قابل قبول ہو گا، قانون بھی اجازت نہیں دیتا کہ پارٹی سے وابستہ شخص ایک نیوٹرل عہدے پر فائز ہو۔

 ہمیں اگلے تین ماہ میں ایسا ماحول رکھنا چاہئے کہ جس سے الیکشن پر کوئی انگلی نہ اٹھائے۔نگران حکومت کو اختیارات دینا ایک اور چیز ہے۔جو باتیں کررہا ہوں ڈار کو اس سےزیادہ علم ہے۔ مجھے انتخابات واضح نظر آرہے ہیں اور اس میں کوئی شک وشبہ نہیں ہے۔

ماہر معیشت کے بارے میں کہا کہ یہ بھی مشاورت سے ہی ڈھونڈا جاسکتا ہے، یہ تو ہم میں سےکسی نے نہیں کیا۔فنانس منسٹر ایسا ہونا چاہئے جسے آئی ایم ایف معاملات کی سمجھ بوجھ ہو تاکہ کوئی ایسی کوئی بات دوبارہ نہ ہو جو ہم سے سنبھالی نہ جائے۔انہوں  نے کہاکہ  جیسے گولی کان کے قریب سے گزرتی ہے ویسے ہی ڈیفالٹ ہمارے قریب سے گزر گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں