12 سال سے زیرالتوا معاملہ حل،پاکستان کو چین میں چیری برآمد کرنے کی اجازت مل گئی

12 سال سے زیرالتوا معاملہ حل،پاکستان کو چین میں چیری برآمد کرنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد :پاکستان کو چین میں چیری برآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے اعلامیے کے مطابق وزارت نے 12 سال سے زیرالتوا معاملہ حل کردیا اور اب پاکستانی برآمدکنندگان پاکستان سےچین کو چیری برآمد کرسکیں گے۔


اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چینی محکمہ کسٹم نے چیری کی کاشت اور اسٹاک کی سہولیات دیکھ کر فیصلہ کیاہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کے 90 چیری باغات اور 15 پیک ہاؤسز چیری برآمد کرسکیں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ طے شدہ پروٹوکول کے مطابق پاکستان سےچین کو چیری کی برآمدکی اجازت ہوگی۔

مصنف کے بارے میں