اگراسحاق ڈار نگران وزیر اعظم بن سکتے ہیں تو اچھی بات ،تاہم ان کے نام پرقانونی اعتراضات شروع ہوگئے ہیں:خواجہ آصف

07:44 PM, 24 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :ن لیگی رہنما وفاقی وزیر خواجہ آصف کاکہنا ہےکہ  نگران وزیراعظم کیلئےاسحاق ڈار کے نام پرقانونی اعتراضات شروع ہوگئے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اسحاق ڈارکو نگران وزیراعظم بنانے کے حوالے سےحکومت کی طرف کوئی اشارہ نہیں ہے،ایک معتبر صحافی نےخبرلیک کی ہے،اس کےعلاوہ ابھی کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا اس حوالےسے ابھی کام بھی شروع نہیں ہوااور میرےعلم میں نہیں ہے،وہ میرے بھائی ہیں،میرے دوست ہیں،میرا کئی سال کا تعلق ہے جومجھے عزیزہے،اکٹھےمشرف کی قید کاٹی ہے۔

وزیردفاع نے کہا کہ میری خواہش بھی ہے اگراسحاق ڈار نگران وزیر اعظم بن سکتے ہیں تو اچھی بات ہے،تاہم اسحاق ڈار کے نام پرقانونی

اعتراضات شروع ہوگئے ہیں۔ حکمران پارٹی سےکوئی نگران وزیراعظم آئےگا تو لوگ اعتراض کریں گے۔

پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف ضرور وطن واپس آئیں گے،اس میں کوئی شک نہیں۔

مزیدخبریں