عمران خان کو ڈھیٹ کہنے پر نجی چینل نے اپنے رپورٹر کو معطل کردیا 

05:36 PM, 24 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نجی چینل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ڈھیٹ کہنے پر اپنے رپورٹر کو معطل کردیا ہے۔ 

بول میڈیا گروپ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ طیب بلوچ کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ مزید یہ کہ اس حوالے سے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

  

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی آج سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے اور کمرہ عدالت میں بول نیوز کے رپورٹر اور سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے صدر طیب بلوچ نے اونچی آواز میں کہا خان صاحب آپ یوٹرن لیتے ہیں آپ کو شرمندگی نہیں ہوتی ۔

طیب بلوچ کے سوال پر عمران خان نے جواب دیا تھا کہ نہیں اس میں شرم کی کیا بات ہے؟ اس پر صحافی نے کہا تھا کہ آپ تو بڑے ڈھیٹ ہیں ۔ساتھ کھڑے سینئر صحافی و اینکرپرسن مطیع اللہ جان نے بازو سے کھینچ کر طیب بلوچ کو پیچھے ہٹایا تھا اور صحافتی آداب کیخلاف انداز اپنانے پر سرزنش کی تھی۔ 

مزیدخبریں