شارجہ : سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حاکم شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری شعبے میں ملازمت کے لیے اب عمر کی شرط نہیں رہے گی۔
خلیج ٹائمز کے مطابق حاکم شارجہ نے 'ڈائریکٹ لائن' کا استعمال کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔
سوشل سیکورٹی فنڈ قانون میں کہا گیا ہے کہ 18 سال سے اوپر اور 60 سال سے کم عمر کے لوگ سرکاری شعبے میں ملازمت کر سکتے ہیں۔ اب سرکاری شعبے میں ملازمت کے لیے عمر کی کوئی دوسری پابندیاں اب لاگو نہیں ہوں گی۔