کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں صرف 166رنز بنا سکی۔
میزبان ٹیم پاکستانی بولروں کے سامنے زیادہ دیر تک ٹک نہ سکی، سری لنکا کی جانب سے صرف 4 کھلاڑی ڈبل فیگرمیں داخل ہوسکے. ڈی سلوا نے 57 ، دنیش چندی مَل نے 34 رنز اسکور کیئے.
پاکستان کی طرف سے ابراراحمدنے4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ نسیم شاہ نے 3 جبکہ شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
نسیم شاہ نے انجیلو میتھیوز ، دنیش چندیمل اور سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے کو 17 رنز پر پویلین چلتا کیا ، جبکہ ابرار احمد نے بیٹر سدیرا، دھننجیا ڈی سلوا، اسیتھا فرنینڈو اور رمیش مینڈس کو پویلین کا راستہ دکھایا۔
لنکن اوپنر نشان مدوشکا اور پربھات جے سوریا کو شان مسعود نے زبردست رن آؤٹ کیا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے کوشال مینڈس کی وکٹ لی۔
پہلے دن کھانے کےوقفہ تک پاکستانی بولروں نے سری لنکا کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا تھا۔ پاکستان کے شاہینز آخری تک لنکن ٹیم پر حاوی رہے،ٹیم کی ساتویں وکٹ 133 رنز پر گری، میزبان ٹیم کی آٹھویں وکٹ 136 رنز اور نویں وکٹ 163 رنز پر گری۔
یاد رہے کہ سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ یا تھا۔ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریزمیں پاکستان کوایک صفر کی برتری حاصل ہے۔