ڈالر ایک بار پھر ٹرپل سنچری کے قریب 

02:49 PM, 24 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود ڈالر کی قیمت کو بریک نہیں لگی۔ ایک بار پھر ڈالر کی قیمت ٹرپل سنچری کی طرف گامزن ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر1 روپے 19 پیسے مہنگا ہوگیا ۔ انٹربینک میں ڈالر 286.81 روپے سے بڑھ کر 288 روپے پر پہنچ گیا ۔کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 288.50 روپے تک ٹریڈ ہوا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے  ۔

دوسری طرف اسٹاک ایکسچینج میں بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ 100 انڈیکس میں تیزی صرف 9 پوائنٹس رہ گئی۔ 100 انڈیکس 45 ہزار 929 پر موجود ہے۔ 

مزیدخبریں