وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو یکمشت فنڈز دینے سے انکار

01:12 PM, 24 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے حکومت سے منظورکردہ 47.5 ارب روپے یکمشت  جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا  جس پر وزارت خزانہ نے انکار کردیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو 47.5 ارب روپے یکمشت  جاری کرنے سے انکار  کردیا۔  وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو یکمشت فنڈز  دینے کی بجائے مرحلہ وار دینے کا وعدہ  کیا۔

الیکشن کمیشن حکام کے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گزشتہ دنوں میں ملاقات ہوئی  تھی۔ حکومت نے  عام انتخابات کے لیے بجٹ میں 47.5 ارب روپے کے فنڈز رکھے ہیں۔ 

مزیدخبریں