پنجاب تھرمل پاور کمپنی مالی مشکلات کا شکار، منصوبے کی لاگت میں اضافہ، شرح سود بھی بڑھ گئی

12:41 PM, 24 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب تھرمل پاور کمپنی مالی مشکلات کا شکار ہوگئی,  منصوبے کی لاگت میں اضافہ ساتھ ہی ساتھ  شرح سود بھی 12 فیصد بڑھ گئی ۔ 


ذرائع کے مطابق پنجاب تھرمل پاور کمپنی نے پنجاب حکومت سے 25 ارب کی اضافی رقم مانگ لی۔ ،پنجاب تھرمل پاور کمپنی 1263 میگا واٹ آر ایل این جی پاور پلانٹ تریموں جھنگ میں قائم کیا گیا۔ 112 ارب روپے کی لاگت کی پنجاب تھرمل پاور کمپنی کے قیام میں 33.6 ارب پنجاب حکومت نے دئیےجبکہ  78.4 ارب روپے کمرشل بینکوں سے قرض لیے گئے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ دسمبر 2020 میں 112 ارب کے فنڈز کا انتظام ہو گیا تھا مگر روپے کی قدر میں کمی سے منصوبہ مالی مشکلات کا شکار ہو گیا۔  روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے پنجاب تھرمل پاور کمپنی کے منصوبے کیلئے حاصل کیے گئے قرض پر شرح سود بھی 9.79 سے بڑھ کر 21.89 تک بڑھ گئی۔

آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے، کمرشل آپریشن میں تاخیر سے منصوبے کی لاگت میں 137 ارب کا اضافہ ہو گیا۔ 

 ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ مالی سال میں پنجاب تھرمل پاور کمپنی کیلئے 3.5 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ اور 21.5 ارب رواں مالی سال کیلئے منظور کر لیے۔

مزیدخبریں