راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر سے کمانڈر یونائیٹڈ سٹیٹس (یو ایس) سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) جنرل مائیکل ایرک کریلا نے ملاقات کی۔
فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔