واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ یوکرین نے روس کے زیر قبضہ اپنے 50 فیصد علاقے واپس لے لیے ہیں۔ اس کا جوابی حملہ جاری ہے اور یہ کئی ماہ تک جاری رہے گا۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یہ دعویٰ گزشتہ روز سی سی این کے ایک انٹرویو میں کی جبکہ اس سے قبل ہفتہ کے روز بلینکن نے کولوراڈو میں سپین سیکیورٹی فورم میں اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ یوکرینی افواج کے جوابی حملے کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہے۔
بلنکن نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ جوابی حملے کا منظر کیف کو فراہم کیے جانے والے آلات اور گزشتہ مہینوں میں تربیت یافتہ یوکرینی افواج کی تعیناتی سے بدل جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے شروع سے کہا ہے کہ یہ مشکل مرحلہ ہو گا۔
بلنکن کے مطابق بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ روسیوں نے دفاع کی سنجیدہ اور مضبوط خطوط تیار کی ہیں لیکن اب یوکرینی ان کو توڑ رہے ہیں۔
خیال رہے روس کے صدر پویٹن نے جمعہ کو کہا تھا کہ یوکرین کی جانب سے ملک کے جنوب اور مشرق میں روسی افواج کو پسپا کرنے کے لیے شروع کیے گئے جوابی حملے کا مغربی مالی اور فوجی مدد کے باوجود کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا۔