آپریشن تھیٹرز میں بجلی بریک ڈاؤن کا معاملہ، سمز کے دو اہم عہدیدار فارغ

09:11 AM, 24 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  سروسزاسپتال لاہور کے آپریشن تھیٹرز میں بجلی بریک ڈاؤن پر نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فرائض پر غفلت برتنے سےسمز کے پرنسپل اور ایم ایس سروسز اسپتال کو عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔

  

 
سروسز اسپتال لاہور کے آپریشن تھیٹر میں بجلی بند ہوگئی تھی، جس کے باعث مریضوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے 2 رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔  

سیکرٹری صحت کی سربراہی میں بننے والی 2 رکنی کمیٹی نے آپریشن تھیٹرز میں بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری کی اورحالات کاجائزہ لیا، اور نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو انکوائری رپورٹ پیش کردی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو انکوائری رپورٹ میٹنگ میں پیش کی گئی، صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت اور سیکرٹری ٹو سی ایم بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فرائض میں غفلت برتنے پر سمز کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور ایم ایس ڈاکٹر احتشام کو عہدے سے ہٹا دیا۔

مزیدخبریں