اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے پی ڈی ایم قیادت کو مفاہمت کیلئے پیغام بھیجا ہے لیکن اب کوئی این آر او نہیں ملے گا۔
احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ممکنہ فیصلے کے خوف سے عمران نیازی نے معتمد ساتھی کے ذریعہ این آر او حاصل کرنے کے لئے پی ڈی ایم کی قیادت کو مفاہمتی پیغام دیا لیکن حکومتی اتحاد کا فیصلہ کہ اب کوئی این آر او نہیں ملے گا۔