اسلام آباد: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک مجیب الرحمن کا تعلق لکی مروت سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دربان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔دوران کارروائی دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے اکتیس سالہ لانس نائیک مجیب الرحمن شہید ہو گئے۔ علاقے سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔