63 رکنی کابینہ بنا کر ٹرسٹی وزیراعلیٰ نے سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق اڑایا: پرویز الہٰی

10:09 PM, 24 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب کی 41 رکنی کابینہ کے حلف اٹھانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ٹرسٹی وزیر اعلیٰ نے سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق اڑایا۔

اپنے ٹویٹ میں چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ جہازی سائز کی کابینہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ٹرسٹی وزیراعلیٰ نے اقتدار بچانے کیلئے پنجاب حکومت کے خزانے کا منہ کھول دیا اور ہر تین میں سے ایک شخص کو وزیر بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ کا حلف کسی مذاق سے کم نہیں، وزراء یا وزیر کے برابر مراعات دے کر ٹرسٹی وزیراعلیٰ سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق اڑا رہے ہیں۔پنجاب کابینہ کی حلف برداری اور کابینہ کا یہ سائز بھی ان حکمرانوں کو نہیں بچا سکتا، غیر آئینی اقدامات کے مرتکب ہونے والے ان حکمرانوں پر توہین عدالت بھی لگنی چاہیے۔

مزیدخبریں