اسلام آباد : حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں کے قائدین آج صبح ساڑھے 10 بجے مشترکہ پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے۔ اتحادی جماعتوں کے رہنما اپنے وکلا کے ساتھ سپریم کورٹ جائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، جے یو آئی ف، ایم کیو ایم ، اے این پی ، بی این پی ، بی اے پی جماعتیں درخواست دائر کریں گی ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف چودھری پرویز الہٰی کی درخواست سماعت آج دوپہر 1 بجے کرے گا۔