ہمارے ہاں تیسرا مہمان نہیں آ رہا : کرینہ کپور کی تردید 

04:04 PM, 24 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ میرے اور سیف علی خان کے ہاں تیسرے مہمان کی آمد نہیں ہو رہی لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ 

کرینہ کپور نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ لکھی کہ پریشان نہ ہوں میں حاملہ نہیں ہوں، یہ صرف پاستا اور وائن ہے جو دکھائی دے رہا ہے، اُف۔۔۔۔ سیف کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی ملک کی آبادی میں کافی اضافہ کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور کی یورپ میں چھٹیاں مناتے ہوئے ان کی ایک تصویر وائرل ہو گئی تھی جس میں ان کا پیٹ بڑھا ہوا نظر آ رہا تھا اور لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ کرینہ کے ہاں تیسرا مہمان آنے والا ہے۔

کرینہ نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چھٹیوں کے دوران انھوں نے خوب پاستا کھایا اور دل بھر کر وائن پی ہے۔ کرینہ آج کل اپنے شوہر سیف علی خان اور دونوں بیٹوں تیمور اور جیہ کے ساتھ یورپ میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔

مزیدخبریں