فواد چودھری ٹائیٹینیم کا لوٹا ہے، اسے خود حاضر سروس جنرل کے جوتے چاٹتے دیکھا: سینیٹر افنان اللہ 

02:32 PM, 24 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ فواد چودھری ٹائٹینیم کا لوٹا ہے اسے اپنی آنکھوں سے حاضر سروس جنرل کے جوتے چاٹتے دیکھا۔ 

فواد چودھری کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر افنان اللہ نے کہا کہ میں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے جنازہ پر فواد چودھری کو ایک حاضر سروس جنرل کے جوتے چاٹتے دیکھا یقین جانیے ایسی خوشامد زندگی میں کم ہی دیکھنے کو ملی۔

انہوں نے فواد چودھری کو مخاطب کرتے کہا کہ اس ٹائٹینیم کے لوٹے کی اپنی کوئی عزت نہیں یہ دوسروں کو درس دے رہا ہے عزت بیستی کا۔جنرلوں کے جوتے چاٹنا کونسی سیاسی حکمت عملی ہے۔

قبل ازیں فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چودھری نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سو پیاز اور سو چھتر کا محاورہ جس طرح نون لیگ پر صادق آتا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ کی کھوکھ سے جنم لیا آپس میں طے کیا ایک بھائی پرو اسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا۔ ایک کامنجن ناکام ہوا دوسرا آگے کردو،یہی فارمولا اگلی نسل میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ اب نون لیگ کو لگا عمران خان کیخلاف اسٹیبلشمنٹ سے نتھی ہو کر بڑی غلطی ہو گئ۔ مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں گی۔ عدلیہ کیخلاف بیانات شروع ہوگئے فوج کیخلاف اگلے چند دن میں شروع ہو جائیں گے ۔ اس اسکیم میں خامی یہ ہے کہ لوگ 1990 والے اب نہیں ہیں اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ کی حکمت عملی نون لیگ کو سیاست سے مکمل باہر کر دے گی لیکن اداروں کو نقصان ہو گا۔ ادارے اس گرداب میں اپنی قیادت کی غلطیوں سے پھنسے ہیں اپنی حدود میں رہتے تو کچھ نہیں تھا لیکن بہرحال اب اداروں کو نون لیگ نے ٹارگٹ کرنا ہے ۔ 

مزیدخبریں