اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چودھری نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سو پیاز اور سو چھتر کا محاورہ جس طرح نون لیگ پر صادق آتا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ کی کھوکھ سے جنم لیا آپس میں طے کیا ایک بھائی پرو اسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا۔ ایک کامنجن ناکام ہوا دوسرا آگے کردو،یہی فارمولا اگلی نسل میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اب نون لیگ کو لگا عمران خان کیخلاف اسٹیبلشمنٹ سے نتھی ہو کر بڑی غلطی ہو گئ۔ مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں گی۔ عدلیہ کیخلاف بیانات شروع ہوگئے فوج کیخلاف اگلے چند دن میں شروع ہو جائیں گے ۔ اس اسکیم میں خامی یہ ہے کہ لوگ 1990 والے اب نہیں ہیں اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ نون لیگ کی حکمت عملی نون لیگ کو سیاست سے مکمل باہر کر دے گی لیکن اداروں کو نقصان ہو گا۔ ادارے اس گرداب میں اپنی قیادت کی غلطیوں سے پھنسے ہیں اپنی حدود میں رہتے تو کچھ نہیں تھا لیکن بہرحال اب اداروں کو نون لیگ نے ٹارگٹ کرنا ہے ۔