کراچی: وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان گالم گلوچ کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ۔ عمران خان سستی شہرت کیلئے لوگوں کو گالیاں دیتے ہیں ۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے میں فخر محسوس کرتے ہیں ۔ جبکہ پیپلز پارٹی نے عوام کو کبھی غیر اخلاقی زبان نہیں سکھائی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی ملک میں انتشار کی سیاست کر رہے ہیں ۔ عمران خان عوام کو گمراہ کرنے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں ۔ عمران خان نے عوام کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی ہے ۔ ماضی میں پہلے بھی عوام کو لڑانے کی سازش ہوتی رہی ہے ۔ عمران نیازی کی وجہ سے اب گھروں میں لڑائیاں شروع ہوچکی ہیں ۔ دنیا کی طرح ہمیں بھی پاکستان کے امن کیلئے سوچنا چاہئے ۔ اختلافات کے باوجود رواداری کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں ۔ عمران خان کو انتشار اور گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرنے دیں گے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان امپورٹڈ حکومت کی بات اور مثالیں مغرب کی دیتے ہیں ۔ عمران خان کا بیرون ملک سازش کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے ۔ عمران خان کا اب اسٹیبلشمنٹ ، اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف کی شرائط کے آگے لیٹ گئے اور عوام کو ٹیکسوں میں جکڑا ۔ عمران خان نے 4 سال میں لوگوں کو نچوڑ کر رکھ دیا ۔
شازیہ مری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے ایک ویڈیو میں کہا تھا اسپیکر کی رولنگ چیلنج نہیں ہوسکتی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر فل بینچ بننا چاہئے ۔ پاکستان میں لاڈلے کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے ، ہم سب لاڈلے ہیں ۔