لاہور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق حکومت کے خلاف سازش ہو رہی ہے لیکن اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔
خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ بالکل واضح اور کلیئر ہے کہ پی ڈی ایم اور اس کی اتحادی جماعتیں اب مزید کوئی سازش برداشت نہیں کریں گے۔
قبل ازیں ہفتے کی رات لاہور میں مسلم لیگ ن کی اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ میں اب کچھ لوگ ایسے ہیں جو نیوٹرل ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ الیکشن کب ہونے ہیں اس کا فیصلہ صرف سیاستدان کریں گے کوئی اور نہیں کرے گا۔