وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی سربراہی میں 4 رکنی وفد واشنگٹن پہنچ گیا

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی سربراہی میں 4 رکنی وفد واشنگٹن پہنچ گیا

اسلام آباد: وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی سربراہی میں 4 رکنی وفد واشنگٹن پہنچ گیا ۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان دو روزہ ہیلتھ ڈائیلاگ 25 جولائی سے شروع ہوگا ۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان کے سفیر مسعود خان اور دیگر حکام بھی ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے ۔ شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے جامع ایجنڈا پر بات ہوگی ۔ ڈائیلاگ کے مختلف سیشن میں وزارت صحت کے حکام ، ماہرین پاکستان سے ورچوئلی شرکت کریں گے ۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مذاکرات پاکستان اور امریکا میں تعلقات کا اہم ترین سنگ میل ہے ۔ مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت ہونے کا امکان ہے ۔ مذاکرات میں کورونا وبا پر کنٹرول کا معاملہ زیر بحث آئے گا ۔ بارڈر ہیلتھ سروسز سیکیورٹی کو مضبوط کرنے پر بات چیت ہوگی ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہیلتھ ڈائیلاگ میں صحت کے 7 بڑے اہم امور پر بات چیت کریں گے ۔ مستقبل میں کسی وبا سے مقابلے کیلئے تعاون پر بات چیت ہوگی ۔ مذاکرات میں ماں ، بچے کی صحت سے متعلق اور غذائیت پر بھی بات چیت ہوگی ۔ امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اور این آئی ایچ میں تعاون پر بات ہوگی ۔

مصنف کے بارے میں