بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی مینگو ڈپلومیسی 

05:22 PM, 24 Jul, 2021

اسلام آباد:بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو آموں کی ہر ی بھنگا قسم کے خاص آموں کا تحفہ بھیج دیا ،شیخ حسینہ ،مودی  اور سری لنکن ہم منصبوں کے علاوہ مالدیپ کے صدر کو بھی آم بھیج چکی ہیں۔

بنگلہ دیشی اخبار کے مطابق اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن نے عیدالاضحی کے پہلے دن 'ہری بھنگا قسم کے آموں کا تحفہ وزیراعظم آفس پہنچا یا۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے بنگلہ دیش کی 50 ویں سالگرہ پر اپنی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو مبارکباد پیش کی تھی ، وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں حسینہ واجد کو کہا تھا   کہ آئیے اپنے عوام کے بہتر مستقبل کے لیے مشترکہ طور پر کام اور دونوں ممالک کے مابین قریبی تعلقات کے لیے عزم کی تجدید کریں۔

وزیر اعظم نے بنگلہ دیشی ہم منصب کو اپنی سہولت کے مطابق جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی تھی ۔

مزیدخبریں