بھارت نےافغانستان کوپاکستان کیخلاف دہشت گردی کاگڑھ بنارکھاہے:معید یوسف 

04:59 PM, 24 Jul, 2021

اسلام آباد:مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے بھارت کو واضح کر دیا ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہے ،مودی کو پیغام دیدیا مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کےخاتمےتک بات چیت ناممکن ہے۔

معید یوسف نے ایک دفعہ پھر بھار ت کا گھنائونا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا لاہوردھماکےمیں بھارت کےملوث ہونےکےثبوت دنیا کے سامنےرکھ دئیے ہیں ،بھارت کوپاکستان میں دہشت گردی روکناہوگی،بھارتی حکومت آرایس ایس اورفاشسٹ ایجنڈےپرعمل پیراہے،انہوں نے کہا پاکستان ہمیشہ امن کیلئے کوشاں رہا لیکن بھارت کی ہندو توا سوچ آڑے آ رہی ہے ۔

معید یوسف کا کہنا تھا  بھارتی وزیرخارجہ نےقبول کیابھارت نےفیٹف کو پاکستان کیخلاف استعمال کیا،بھارت پاکستان کیخلاف افغانستان میں بیٹھ کر دہشتگردی کروا رہا ہے ،بھارت نےافغانستان کوپاکستان کیخلاف دہشت گردی کاگڑھ بنارکھاہے،لیکن پاکستان افغان مسئلہ کے سیاسی حل کیلئے کوشش کرتا رہے گا ۔

معید یوسف نے بھارتی صحافی کرن تھاپرکو لاجواب کرتے ہوئے کہا  کیاوجہ ہےبھارت میں مودی کوہٹلرسےمطابقت دی جارہی ہے؟بھارتی صحافی کرن تھاپرکےپاس معیدیوسف کےسوال کاکوئی جواب نہ تھا، ڈاکٹرمعیدیوسف نےبھارت میں کوروناصورتحال پرافسوس کااظہارکیا، مشیرقومی سلامتی معیدیوسف نےکرن تھاپرکوپاکستان آنےکی دعوت بھی دی۔

مزیدخبریں