ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 38 پیسے کا اضافہ 

04:36 PM, 24 Jul, 2021

کراچی :کاروباری ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 38 پیسے مہنگا ہو گیا ،ڈالر  159.94 روپے سے بڑھ کر 162.32 روپے کا ہو گیا ۔

کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ڈالر ایک دفعہ پھر 2 روپے 38 پیسے مہنگا ہو گیا ،ایک ہفتے میں  انٹربینک میں ڈالر 159.94 روپے سے بڑھ کر 162.32 روپے کا ہوگیا۔

ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں  ڈالر 2.10 روپے مہنگا ہوا،ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.20 روپے سے بڑھ کر 162.30 روپے کا ہوا ،ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 1.50 روپے مہنگاہوکر 190.50 روپے کا ہوگیا۔

ایک ہفتے میں برطانوی پائونڈ 2 روپے مہنگا ہوکر 222.20 روپے کا ہوگیا،درہم  55 پیسے مہنگاہوکر 44.10 روپے کا ہوگیا،ہفتے میں سعودی ریال 55 پیسے اضافے سے 43.10 روپے پر پہنچ گیا۔

مزیدخبریں