صادق آباد :عید کی تعطیلات میں صادق آباد کے تحصیل ہسپتال کی ایمرجنسی کا کنٹرول 12 سالہ لڑکے نے سنبھال لیا ،12سالہ لڑکا مریضوں کو انجکشن لگاتااور بلڈ پریشر بھی چیک کرتا رہا ۔
عید کی تعطیلات میں ہسپتال کا عملہ غائب ،ایمرجنسی کا کنٹرول 12 سالہ لڑکے کے حوالے کر دیا ،بارہ سالہ بچہ ای سی جی اور ٹانکے بھی لگاتا رہا، ہیلپر کے طور پر بھرتی لڑکے نے غلط ٹانکے لگا کر بچے کا زخم خراب کر دیا،زخمی بچے کے لواحقین نےوزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ صحت سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
عید کی چھٹیوں میں شہری صحت کی سہولت سے محروم رہے ، صادق آباد کے تحصیل ہسپتال کا ڈاکٹر اور عملہ غائب رہا ،مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں،بارہ سال کا لڑکا،مریضوں کا علاج کرتا رہا اور ٹانکے بھی لگاتا رہا،ناتجربہ کار نوجوان نے ایک زخمی بچے کو غلط ٹانکے لگا کر اس کا زخم خراب کر دیا، زخمی بچے نے نیو نیوز کوساری روداد سنا ڈالی.
بچے کے چچا نے وزیر اعلیٰ پنجاب سےصورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا،ہسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے یہ لڑکے ہیلپر کے طور پر بھرتی کئے گئے ہیں،ہسپتال جیسی حساس جگہ پر اس قسم کی غفلت حکام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔