بھمبر:سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر سردار غضنفر خان کا کہنا ہے کہ پہلی بار آزاد کشمیر الیکشن نتائج کو سافٹ ویئر پر مرتب کر کے اعلان کیا جائے گا،آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج کو مرتب کرنے کیلئے خصوصی سافٹ ویئرتیار کر لیا گیا ہے ۔
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نتائج کو پہلی دفعہ سافٹ وئیر میں پہلے درج کر یگا اور پھر نتائج کاباضابطہ اعلان کیا جائیگا ، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کاکہناہےکہ انتخابات میں ریٹرننگ افسران غائب نہیں ہوں گے،انہوں نے کہا کہ نئے قانون کے تحت آر اوز کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشنز پر نتیجے کا اعلان کرکے تصدیق شدہ کاپیاں پولنگ ایجنٹس کو فراہم کریں اور ساتھ ہی نتیجہ واٹس ایپ پر بھیجیں۔
واضح رہے اس وقت پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں سیاسی مقابلہ سخت ہے۔ اس مقابلے کے نتائج تو پچیس جولائی کو ہونے والے انتخابات کے بعد سامنے آئیں گے، لیکن اس وقت پاکستان کی تین بڑی سیاسی جماعتیں خطے میں سیاسی برتری حاصل کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔