اسلام آباد: نواز شریف کیساتھ لندن میں افغان عہدیدار ، حمداللہ محب کی ملاقات پر پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید تنقید ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ، ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے ۔
خیال رہے کہ نواز شریف کی افغان عہدیدار حمداللہ محب سے ملاقات پر پی ٹی آئی رہنماوں کو تشویش ، ملاقات کو پاکستان اور آزاد کشمیر انتخابات میں سازش کی کوشش قرار دے دیا ۔
فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں ، نواز شریف کی افغانستان میں را ، کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات اس کی مثال ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی ، محب یا امراللہ صالح سمیت ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے ۔
https://twitter.com/FawadPTIUpdates/status/1418842951829147648?s=20
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ نواز شریف اور افغان عہدیدار کا مشترکہ مفاد صرف پاکستان کیخلاف اقدامات ہیں ، شریف خاندان لوٹی دولت بچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے ملاقات کو شرمناک قرار دے دیا ۔
معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں ملاقات سے واضح ہو گیا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے ۔