نواز شریف اعلان کریں، واپس لانے کیلئے خصوصی طیارہ بھیجوں گا: شیخ رشید

02:46 PM, 24 Jul, 2021

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف اعلان کریں ، واپس لانے کے لیے خصوصی طیارہ بھیجوں گا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اور خاندان ملک کو لوٹ کر لے گیا ، نواز شریف اب کیوں واویلا کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل شام 7 بجے لال حویلی سے کشمیر میں پی ٹی آی کی جیت کا اعلان کروں گا ۔ مریم نواز کی زبان ان کی سیاست کو تباہ کرائے گی ، انہوں نے ہار نہ تسلیم کرنے کی قسم کھائی ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں کسی خاتون کے خلاف نازیبا زبان استعمال نہیں کروں گا ، خود کو کشمیری کہتے ہیں آپ کے پاس وہاں کا ڈومی سال ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی ساری سیاست میڈیا پر ہو رہی ہے ۔ میڈیا پر کھیلنا ہے تو سب سے بڑا لیڈر میں ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کا کیس اغوا کا نہیں ، بتا سکتا ہوں گمشدگی کہاں اور لاپتہ کہاں تھی ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تین سال ہوگئے اب تو لوگوں کو الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے ۔ جہاں لاکھوں ووٹ ہوں اس الیکشن کی تیاری کے لیے سال چاہیے ۔

مزیدخبریں