این سی او سی نے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے ہدایات جاری کر دیں

02:11 PM, 24 Jul, 2021

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے کورونا سرٹیفیکٹ لازمی قرار دیدیا ، کہا 31 جولائی تک ویکسین لگوا کر سرٹیفکیٹ حاصل کریں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج مزید 32 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 971 ہوگئی ۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 841 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 37 ہزار 636 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.89 فیصد رہی ، ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 لاکھ ایک ہزار 875 ہوگئی ۔

مزیدخبریں