علی رحمان بہترین دوست، شادی کرنا چاہوں گی: ہانیہ عامر

02:10 PM, 24 Jul, 2021


معروف اداکارہ ہانیہ عامر  کا کہنا ہے کہ اداکار علی رحمان  ان کے بہترین دوست ہیں، وہ شادی کیلئے ان کا انتخاب کریں گی۔

اداکارہ  ہانیہ عامر کے  انٹرویو کا  ایک  کِلپ  سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہے جس میں   انہیں تین آپشنز دیتے ہوئے پوچھاگیا کہ وہ ان میں  سے کس کو  قتل کریں گی، کس کے ساتھ  ڈیٹ پر جانا چاہیں گی اور کس  کو شادی کیلئے منتخب کریں گی؟ ان تین آپشنز میں   اداکار علی رحمان خان، شہریار منور اور اذان سمیع خان  شامل تھے۔
ہانیہ نے  سوال سنتے ہی کچھ لمحے سوچنے کے بعد جواب دیا کہ وہ شہریار منور کو قتل کرنا چاہیں گی کیونکہ ان سے واقف نہیں ہیں۔ جبکہ  اگر اذان سمیع خان مجھ سے پوچھتے ہیں تو میں ان کے ساتھ ڈیٹ پر جانا پسند کروں گی کیونکہ میرے پاس اس کے علاوہ  کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں۔

آخر میں اداکارہ ہانیہ نے  کہا کہ میں شادی علی رحمان سے کروں گی  کیونکہ وہ میرے بہترین دوست  ہیں۔

مزیدخبریں