عمران خان کی مرضی سے مریم نواز کیخلاف غیر اخلاقی زبان استعمال ہوئی: ن لیگ

10:06 AM, 24 Jul, 2021

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی مرضی سے وزرا مریم نواز کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہیں ۔

اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تحریک انصاف والوں کو ریاست مدینہ کے بارے میں اگر تھوڑا سا بھی علم ہوتا تو وہ خاتون کیلئے اس طرح کی گھٹیا زبان استعمال نہ کرتے ۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کیخلاف وزرا کی غیر اخلاقی گفتگو گھٹیا ذہنیت کی عکاسی ہے ۔ جبکہ رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ نے کہا کہ خان صاحب کنٹینر کی گندی ذہنیت آزاد کشمیر میں مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈا پور نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے اُن کو ڈاکو رانی جبکہ اُن کے دادا کو لوہار قرار دیا تھا ۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مریم نواز کو ایک تھپڑ پڑے گا تو قوم کے پیسے سے جو 8 کروڑ کی سرجری کرائی ہے ، وہ اتر جائے گی ۔ اسٹیج پر وزیراعظم کی موجوگی میں سیاسی مخالفین پر غیر اخلاقی جملوں پر تمام لوگ تالیاں بجاتے رہے ۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے 25 تاریخ کو سیاپا ڈالنا ہے ، مریم نواز ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ۔

اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی ، اعلان کرتا ہوں چاہے ایک سیٹ سے جیتیں پی ٹی آئی ہی جیتے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہو گا جبکہ ہار کے بعد مریم نواز بین ڈالیں گی ۔

مزیدخبریں