ٹوکیو اولمپکس 2021 کا پہلا گولڈ میڈل چین کے نام رہا ، چین کی ینگ کیان نے خواتین شوٹنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ینگ کیان نے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل میں اولمپک ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا ، چاندی کا تمغہ روس کی اینستا سیاگیلاشینا کے نام رہا جبکہ کانسی کا تمغہ سوئٹزرلینڈ کی کھلاڑی نے جیتا ۔
دوسری جانب ، بیڈمنٹن کے مقابلے میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو سابق عالمی نمبرون " آکانے یاگاموچی " نے شکست دے دی ، جاپان کی آکانے یاگاموچی نے ماحور کو اکیس ، تین اور اکیس ، آٹھ سے شکست دی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹوکیو اولمپکس کے میگا ایونٹ کا باقاعدہ آغاز جگمگاتی تقریب سے ہوا ۔ دلکش نظاروں نے دیکھنے والوں کو سحر زدہ کر دیا ، اولمپکس میں گیارہ ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں ۔ جبکہ کورونا بحران کے باعث شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں ہے ۔