پاکستان اور یو اے ای کا ملازمتوں سے نکالے پاکستانی تارکین کا معاملہ حل کرنیکا عزم

11:53 PM, 24 Jul, 2020

اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں ملازمتوں سے نکالے گئے پاکستانی تارکین کا معاملہ حل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے بارے میں معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری اور متحدہ عرب امارات کے انسانی وسائل کے وزیر نصیر بن تہانی کے درمیان ایک ملاقات کے دوران اس بارے میں طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے متحدہ عرب امارات میں ملازمتوں سے نکالے گئے پاکستانی کارکنوں کی بحالی کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر نے معاون خصوصی کو یقین دلایا کہ ان کا ملک پاکستانی محنت کشوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے سمیت ان کے حقوق کا تحفظ کرے گا۔

مزیدخبریں