سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی استدعا پر وزارت داخلہ کو نظر ثانی کی ہدایت

سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی استدعا پر وزارت داخلہ کو نظر ثانی کی ہدایت

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے وزارتِ داخلہ کو امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کر دی۔

امریکی شہری سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے احکامات جاری کر دیئے۔درخواست گزار چوہدری افتخار کی جانب سے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے حکم پر عمل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سیکریٹری داخلہ نے اپنا مائنڈ اپلائی ہی نہیں کیا، سنتھیا رچی کے خلاف ایف آئی اے میں انکوائری زیر التوا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سنتھیا نے جو الزامات لگائے ہیں وہ سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے ہدایات لینے کے لیے مہلت دی جائے۔عدالتِ عالیہ نے کیس کی مزید سماعت 4 اگست تک ملتوی کر دی۔