فیملی کے ساتھ وقت گزارنا ان کے لیے عید جیسا ہے، صباءفیصل

12:25 PM, 24 Jul, 2020

اسلام آباد :اداکارہ صباءفیصل نے کہا ہے کہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا ان کے لیے عیدجیسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی اپنی فیملی کے ساتھ ہوتی ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارتی ہیں تو وہی دن ان کے لیے عید کا دن ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے جہاں ہمیں بہت سی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے وہی اس کی وجہ سے ہمیں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع بھی ملا ہے۔

صباءفیصل ڈرامہ سیریل”دکھاوا“ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

مزیدخبریں