لارڈز ٹیسٹ :انگلینڈ کے 85رنز کے جواب میں آئرلینڈ ٹیم 207رنز پر آل آﺅٹ

11:58 PM, 24 Jul, 2019

لارڈز : لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کی پہلی اننگز 85رنز کے جواب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 207رنز پر ڈھیر ہوگئی ، آئرلینڈ کی جانب سے بالبرائن 55رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، اوپننگ بلے بازوں پورٹ فیلڈ نے 14 ، میکولم نے 19سکور کیے .

سٹرلنگ نے 36اور اوبرائن نے 28سکور کیے ، ولسن اور تھامسن بغیر کوئی سکور کیے پویلین لوٹ گئے ، میک برائن نے 11اور مورتاغ نے 16سکور کیے ، سٹیورٹ بورڈ ، سٹون اور کورن نے 3-3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، ایم علی نے 14رنز دے کر 1کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

آئرلینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو صرف 85رنز پر ڈھیر کر دیا ، میزبان ٹیم کی جانب سے ڈینلی 23اور کورن 18رنز بنا کر نمایاں رہے ، اوپننگ بلے باز برنز 6، رائے 5، جوئے روٹ 2رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے .

بریسٹو ، ایم علی اور ووکس بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے ، سٹیورڈ بورڈ نے 3اور لیچ نے ایک رن بنا سکے ۔آئرلینڈ کی جانب سے مورتاغ نے صرف 13رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، آڈیر نے 3اور رینکن نے 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔

مزیدخبریں