وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات, باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

11:23 PM, 24 Jul, 2019

دوحہ: کامیاب دورہ امریکا سے واپسی پر وزیراعظم عمران خان کی قطری ہم منصب عبدالله بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات ۔

 

تفصیلات کے مطابق، کامیاب دورہ امریکا سے واپسی پر وزیر اعظم عمران خان نے دوحہ میں مختصر قیام کیا جہان ان کی ملاقات قطری وزیر اعظم عبدالله بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ہوئی۔ جس میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

 

دونوں وزرائے اعظم نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے معاشی تعاون کرنے پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا۔ اس ملاقات میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور قطر میں پاکستان کے سفیر سید احسن رضا شاہ بھی موجود تھے۔

 

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ہوا بازی، زراعت، سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، افرادی قوت اور عوامی روابط کو فروغ دینے کے عزم کو بھی دہرایا۔

 

مزیدخبریں