صاف نظر آ رہا ہے چیئرمین سینیٹ حاصل بزنجو ہی ہونگے : بلاول بھٹو زرداری

09:30 PM, 24 Jul, 2019

کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گھوٹکی کا الیکشن کٹھ پتلی سیاستدانوں کے لیے واضح پیغام ہے ، صوبے اور عوام کے مفادات پر سمجھوتہ کرنے والوں کو شکست ہوگی ، صاف نظر آ رہا ہے کہ چیئرمین سینٹ حاصل بزنجو ہی ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹکی کا الیکشن کٹھ پتلی سیاستدانوں کے لیے واضح پیغام ہے ، صوبے اور عوام کے مفادات پر سمجھوتہ کرنے والوں کو شکست ہوگی ، صاف نظر آ رہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ حاصل بزنجو ہی ہوں گے ، سینیٹ ہی وہ جگہ ہے جہاں ہم برابر ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کل یوم سیاہ ہے ، اس دن جمہوری اور انسانی حقوق کا جنازہ نکالا گیا تھا ، سینیٹ الیکشن کے دوران ہمارے اراکین کو پیسوں کی پیشکش کی جارہی ہے ، اپنے اراکین سے کہا ہے کہ بیشک پیسے لے لیں لیکن ووٹ ہمیں دیں .

چیئر مین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کی فتح ہوگی ، امیر ترین حکومتی رہنما اپوزیشن سینیٹرز سے رابطہ کر رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اب اگر افغانستان میں ناکامی ہوئی تو ایک مرتبہ پھر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا اگر وزیراعظم اپوزیشن سے مل کر امریکا جاتے تو ہم تجاویز دیتے.

حکومت ایسے وعدے نہ کرے جو پورے نہ کیے جا سکیں ۔

مزیدخبریں