وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ صدیوں تک یاد رکھا جائے گا: ری پبلیکن رہنما

08:39 PM, 24 Jul, 2019

واشنگٹن : امریکی حکمران جماعت ری پبلیکن کے رہنما ساجد تاررڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ صدیوں تک یاد رکھا جائے گا ، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو ان پر فخر ہونا چاہئے جس طرح انھوں نے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے پیش کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جماعت ری پبلیکن کے رہنما ساجد تاررڈ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورہ کو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا جس طرح عمران خان نے پاکستان کا موقف پیش کیا ہے وہ قابل تحسین ہے .

انھوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان دونوں ہی اس کامیاب دورے پر مبارکباد کے مستحق ہیں .

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستان کی نئی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی جھوٹ نہیں بولتے ایران جھوٹ بولتا ہے ۔

مزیدخبریں