لاہور: کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کی حوالے سے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا اہم اجلاس 2اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے ، کمیٹی کے سربراہ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کرکٹ ورلڈ کپ میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس دو اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کر لیا گیا ہے .
کمیٹی کے سربراہ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اجلاس کی صدارت کریں گے ، وسیم اکرم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے ، اجلاس کے دوران مینز ، ویمنز ، انڈر 16اور 19کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا .
ٹیموں کی کارکردگی کی سفارشات چیئرمین پی سی بی کو بھجوانا ایجنڈے میں شامل ہوگا ، انضما م الحق ، مکی آرتھر اور سرفراز احمد کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔