اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وطن واپسی پروزیراعظم عمران خان کےفقیدالمثال استقبال کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عامرمحمودکیانی نےکارکنان کو وزیر اعظم کے فقیدالمثال استقبال کے لیے اسلام آبادایئرپورٹ پہنچنےکی ہدایت کر دی۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ برسوں کےانتظارکےبعدقوم کوعمران خان کی صورت میں صحیح قیادت میسرآئی، اللہ کےفضل کرم سےوزیراعظم کودورہ امریکاکےدوران تاریخی کامیابیاں ملیں، پوری قوم وزیراعظم کےدورہ امریکاکی کامیاب تکمیل پرخوش اور پُرجوش ہے۔
انہوں نے کہا کہ 25جولائی ہی کےروزعام انتخاب میں قوم نےعمران خان کوقیادت کامنصب سونپا۔ قوم ان تاریخی کامیابیوں پررب ذوالجلال کی شکرگزارہے، پاکستان تحریک انصاف25جولائی کو"یوم تشکر"کےطورپرمنائےگی۔
عامر محمود کیانی نے مزید کہا کہ پوری قوم اپنےمحبوب قائدکی جھلک دیکھنےکوبےتاب ہے۔