اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے لیے حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے تعاون مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال، قائد اعوان شبلی فراز، سینیٹر مزرا آفریدی اور ایوب آفریدی پر مشتمل وفد نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا مقصد چئیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے لیے درخواست کرنا ہے۔
اس سے قبل شبلی فراز پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے بھی تعاون کی اپیل کر چکے ہیں۔ قائد ایوان نے سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر رضاربانی کے ساتھ ملاقات کی تھی جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی تجویز پیش کی تھی۔