گوجرانوالہ: انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت میں کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے حافظ سعید کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو بھی مقدمے کا مکمل چالان 7 اگست تک پیش کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے حافظ سعید کو 17 جولائی کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔
حافط سعید کی گرفتاری پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے رد عمل میں کہا تھا کہ 10 سال کی تلاش کے بعد ممبئی حملوں کے نام نہاد ماسٹر مائنڈ کو پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔