نیب نے مریم نواز کو 31 جولائی کو طلب کر لیا

03:29 PM, 24 Jul, 2019

لاہور: نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو 31 جولائی کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کی بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب نے میاں نواز شریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے عبدالعزیز کو بھی اسی کیس میں طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طلب کیے گئے تمام افراد چوہدری شوگر مل میں شیئر ہولڈرز ہیں۔

مزیدخبریں