عام لوگوں کی طرح زندگی گزارنا چاہتی ہوں، صبا قمر

12:44 PM, 24 Jul, 2019

اسلام آباد: اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ وہ عام لوگوں کی طرح زندگی گزارنا چاہتی ہیں اور اس کے لئے ہے کہ وہ اکثر برقع پہن کر باہر نکلتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اےک وقت تھا جب وہ شہرت کی متلاشی تھیں لیکن اب وہ اسی شہرت سے دور بھاگتی ہیں اور اپنی زندگی نارمل طریقے سے گزارنا چاہتی ہیں اسی لئے بعض اوقات وہ پردہ کر کے باہر نکلتی ہیں تاکہ وہ عام لوگوں کی طرح خریداری کر سکیں۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا ڈر محتاجی ہے اور وہ ہر وقت اس سے بچنے کے لئے دعا گو رہتی ہیں ۔

مزیدخبریں