سعودی عرب میں بیرون ملک سے خواتین ڈرائیوروں کےلئے181 ویزے جاری

12:28 PM, 24 Jul, 2019

ریاض: سعودی عرب میں اس وقت گھریلو ملازمین کی تعداد 24لاکھ54 ہزار 742 ہے جن میں سے 16 لاکھ 27ہزار 895 مرد جبکہ 8 لاکھ 26 ہزار 895 خواتین ملازمائیں ہیں۔گھریلو ملازمین کے جو پیشے ہیں ان میں ڈرائیور، صفائی کے کارکن، باورچی، ویٹرز، گھریلو درزی، پرائیوٹ اساتذہ، گھریلو نرس اور زرعی ملازمین شامل ہیں۔

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق مذکورہ بالا پیشو ں پرآنے والے تمام ملازمین گھریلو عملے کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ڈرائیور کے ویزے پرآنے والا زرعی ملازم یا ویٹرکے پیشے پرآنے والا الیکٹریشن کا کام نہیں کرسکتا۔

سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملے ایک برس ہو چکا ہے اس سے قبل مرد گھروں میں ڈرائیورزکی خدمات حاصل کی جاتی تھیں۔ سعود ی عرب میں گھریلوڈرائیورز کی سب سے زیادہ تعداد انڈونیشیا کے شہریوں کی جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستانی ڈرائیور سعودی عرب میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

خواتین ڈرائیوروں کے حوالے سے محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک برس کے دوران سعودی عرب میں بیرون ملک سے خواتین ڈرائیوروں کے لیے181 ویزے جاری کرائے جاچکے ہیں۔

مزیدخبریں